لاہور(صباح نیوز )پنجاب کابینہ کااجلاس 30اپریل کو ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کا 33نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کو معاوضے کی فراہمی، دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیارات سے متعلق معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی، گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے بورڈ کی تشکیل، صوبائی اسمبلی کے پہلے سال کے کیلنڈر کی بھی منظوری،انتظامی عدالتوں کے ملازمین کو سپیشل جوڈیشل الاؤنس کی ادائیگی بھی صوبائی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔