لکی مروت (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شادی کی تقریب کے بعد دیرینہ دشمنی پردو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد قتل اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے اگری خانزادہ خیل میں شادی کی تقریب کے بعد دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 راہ گیر بھی شامل ہیں۔ فائرنگ بدنام زمانہ احسان گروپ اور عمران گروپ کے درمیان ہوئی۔ دونوں گروپوں کا تعلق غزنی خیل سے ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی تھی جبکہ مرنے والوں میں 2 اشتہاری بھی شامل ہیں،مقتولین کی شناخت عمران، احسان، زاہد اللہ اور عزیر کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے راہ گیروں میں احمد اور فیضان بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی نوجوان کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی۔