پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ تمام حلقوں میں جیت پی ٹی آئی کی ہوئی ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ پرامن اور شفاف ضمنی انتخابات کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں جیت پی ٹی آئی کی ہوئی، باجوڑمیں بانی پی ٹی آئی کے وژن اور بیانیے کو کامیابی ملی۔