کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے امیر العظیم کو جنرل سیکریٹری، لیاقت بلوچ،ڈاکٹر اْسامہ رضی،میاں اسلم اور ڈاکٹر عطاالرحمن کو بطور مرکزی نائب امیر تقرری پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے اپنی نئی ذمیداریوں پر کامیابی اور استقامت کی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کی مرکزی لیڈرشپ جماعت اسلامی، پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خیروبرکت کا باعث بنائے۔
Load/Hide Comments