کندہ کوٹ( صباح نیوز) جماعت اسلامی کندھکوٹ کے تحت مقامی ہال میں جماعت اسلامی سندھ کے شہید رہنما عبدالحفیظ بجارانی کے یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا،جس میں شہر بھر کے سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے شہید عبدالحفیظ بجارانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو ناقابل فراموش اوردکھی انسانیت کی خدمت واقامت دین کے ان کے مشن کوجاری رکھنے کا عزم کیا ،
اس موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیراوران کے دیرینہ ساتھی حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا کہ شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمارے تحریک کا ایک انمول سرمایہ تھے اور ان کی شہادت سے نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ سندھ کے سیاسی باب میں ایک خال پیدا ہوگیا ہے جس کا بڑی دیرتک پرہونابڑا مشکل ہے۔وہ سراپا تحریک ،انسانیت کی خدمت اوراللہ کی زمین پراللہ کے نظام کا نفاذ ان کی زندگی کا مشن تھا۔اس موقع پرامیرضلع کشمورغلام مصطفی میرانی،ایڈووکیٹ آغا عبدالفتاح پٹھان،مولانارفیع الدین چنہ،ایڈووکیٹ عبیداللہ بلوچ،منتخب کونسلر حافظ سلیم اللہ خلجی،گسٹا رہنما جان گل خلجی،مرحوم کے صاھبزادے انیس احمد بجارانی و دیگر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالحفیظ بجارانی سندھ بھر میں مظلوم عوام کا ایک توانا آوازتھے جس نے ہمیشہ ظلم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں ہر جگہ پر صدائے احتجاج بلند کیا اور جب سندھ کے عوام پر سیلاب بارش یادوسری قدرتی آفت یا مشکل وقت آیا تو شہید عبدالحفیظ بجارانی نے دکھی عوام کی خدمت میں بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کیا جن کی دینی عوامی وتحریکی خدمات کو کبھی فراموش کیا نہیں جا سکتا۔اس موقع پر ایس ٹی پی رہنما اکرم باجکانی،ایس یو پی رہنما ظریت بجارانی،پی ٹی آئی کے عبدالعزیز سومرو نے بھی شہید عبدالحفیظ کے سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا