حافظ نعیم الرحمن سے جوناگڑھ فیڈریشن کے وفد کی ملاقات امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی(صباح نیوز)نومنتخب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں جوناگڑھ اسٹیٹ کے نائب دیوان معین خان کی قیادت میں جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے قائم مقام سیکریٹری جنرل قاضی مصطفی، اے ڈی سی عقیل خان، فیڈریشن کے نائب صدر یوسف شیخ اور کوآرڈینیٹر ایاز منشی نے ملاقات کی اور انہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،رکن سٹی کونسل و ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت کراچی قاضی صدر الدین بھی موجود تھے ۔ملاقات میں معین خان نے جوناگڑھ اسٹیٹ اور نوابین جوناگڑھ کی پاکستان کے لئے قربانیوں سے آگاہ کیا اوربتایا کہ کراچی میں ان کی تعداد لگ بھگ 25 لاکھ ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی ادارے بھی چلارہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی اورالخدمت کے ساتھ بھی دو طرفہ تعاون کیا جائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے اس سلسلے میں قاضی سید صدر الدین کو الخدمت کے فورم میں ضروری مشاورت کی ہدایت کی ۔#