غزہ (صباح نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔حماس سربراہ کی پوتی مالاک ہنیہ عید کے روز ہونے والے اسرائیل حملے میں زخمی ہوگئی تھی۔
اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شہید ہوگئے تھے۔اسرائیلی جہازوں نے عید کے روز شمال مغربی غزہ کے شاتی مہاجر کیمپ میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔اسماعیل ہنیہ کو اس وقت بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی جس وقت وہ خود غزہ سے قطر لائے گئے زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے پوتا اور پوتی شہید ہوچکے ہیں،ہنیہ کے ساٹھ رشتہ دار چھ ماہ سے جاری جنگ میں شہید ہوئے ہیں، جن میں سے 14 وہ بھی شامل تھے جو اکتوبر میں غزہ شہر میں ایک خاندان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہیدہوئے۔