کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ملک کو مزیدقرضوں کے دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔بارباربجلی گیس پٹرول مہنگا کرنے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے جبکہ مہنگائی کی وجہ سے پوری معیشت ڈوب کررہ گئی ہے۔ملک کے96فیصدشہری اور89فیصددیہاتی آبادی کوصاف پانی کی سہولیات میسرنہیں ہے۔حکمرانوں کوناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے چالیس فیصدسے زائد لوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گذارنے پرمجبورہیں۔شریعت کاعادلانہ نظام،سودی معیشت وحرامخورقیادت سے نجات اوردیانتدارقیادت ہی ملک کوبحرانوں اورعوام کو مہنگائی سمیت مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد کے دورے پر کارکنان کی نشست میں بات چیت کے دوران کیا۔مقامی رہنما اورچیئرمین سرسیدیونین کونسل شہزاد مظہرزیدی نے صوبائی امیرکویونین کونسل میں ترقیاتی کاموں سمیت اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا، مولانا محمد علی قدسی ، شیخ عبدالغفار،صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور سرکل ناظم بھی اس موقع پرموجود تھے۔صوبائی امیرکا مزیدکہنا تھاکہ سود قرضوں کی معیشت اوربھیک سے ملک نہیں چلتے اورنہ ہی دنیا اس کی قدرکرتی ہے۔وطن عزیز تیل گیس کوئلہ اورزراعت کی دولت سے مالا مال ہے صرف مخلص ودیانتدار قیادت کافقدان ہے۔فارم47کی قیادت سے کسی خیرکی امید عبس ہے جوخود جعلی مینڈیٹ سے آئیں ہوں وہ کیا ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔#
دریں اثنا جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سینئرصحافی وکیل الرحمان کے سسرمولانا حسن الماب کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔