این اے 207سے آصفہ بھٹو کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج


کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کی این اے 207 نواب شاہ سے کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے امیدوار غلام مصطفی رند نے آصفہ بھٹو زرداری کی این اے 207 سے کامیابی کے خلاف عدالت میں درخواست دائرکردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ22 اپریل تک کامیابی اور منتخب ہونے کا فیصلہ کرنا غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ آصفہ بھٹو کی کامیابی کالعدم قرار دے کر 22 اپریل تک الیکشن کرایا جائے۔