کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ میں حکومت و فورسز عوام کو امن وامان فراہم کرنے اورڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوگئیں ہیں، عید کے دن بھی شہری ڈاکوؤں کی لوٹ مارسے محفوظ نہیں رہے اورحکومت وپولیس خاموش تماشی بنی رہی جوحکمران اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ہے ،بجٹ کابڑا حصہ امن وامان کے نام پرخرچ کرنے کے باوجود عوام امن کو ترس گئے کوئی گھرگلی محلہ اورسڑک رہزنی کی وارداتوں سے محفوظ نہیں رہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہرطرف مافیازکاراج ہے۔شہرکراچی میں 91دنوں میں 23ہزاروارداتیں، صرف رمضان کے مہینے میں 30سے زاید نہتے شہری ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران اپنی جانوں سے گئے جبکہ تین ماہ میں 60 سے زایدافراد کو قتل کیاجاچکا ہے اسکے باوجو د اپنی ناکامی کااعتراف کرنے کی بجائے صوبائی وزیرداخلہ کا معمول کے واقعات قراردینا قابل مذمت اورمتاثرہ شہریوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت،شیرعالم،ذاکرعباسی،
ان خیالات کااظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد اورمیٹروول میں ڈاکوؤں سے مزاحمت پرشہید ہونے والے جماعت اسلامی کے ارکان سیدحامد علی ،میٹروول غربی میں شیرعالم اورجے آئی یوتھ کارکن ذاکرعباسی کے گھرپہنچ کرلواحقین سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔
صوبائی امیر نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے شہراوردارالخلافہ کراچی میں ڈاکوؤں کی جانب سے دن دہاڑے کھلی شاہراہوں پرلوٹنے اورمزاحمت پرجان سے ماردینے کے واقعات اب معمول بن گئے ہیں،پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے فرض شناسی کامظاہرکرتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ،کراچی تاکشمور سندھ میں ڈاکوراج کے خاتمے اورڈاکوئوں ولٹیروں سے تحفظ فراہم کرنے پرتوجہ دے۔انہوں نے جماعت اسلامی کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔
اس موقع پریوسی چیئرمین سرسید شہزادمظہر،مولانا محمد علی قدسی،امیرجماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نور الحق, امیر ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف, نائب امیر ضلع سائٹ غربی گل رحیم ،سلطان روم اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی ساتھ موجودتھے۔