شریعت کا نفاذ، سودی نظام سے نجات میں ہی ملک ترقی اور عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں،کاشف سعید شیخ

کراچی ( صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ نے بجلی اورگیس قیمتوں میں اضافہ کے بعد مہنگائی پچاس سال کی بلند ترین پر پہنچ جانے کی عالمی بنک کی رپورٹ کو حکمرانوں کے معاشی ترقی کے دعووں کی نفی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مرغی، سبزی اور پھلوں سمیت روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ پاکستان میں 40فیصد لوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ سب کچھ حکمرانوں کی غلامانہ پالیسیوں، سودی قرضہ اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عمل درآمد کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کرنے کا نتیجہ جس کی وجہ عام دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے۔ شریعت کا نفاذ، سودی نظام سے نجات میں ہی ملک ترقی اور عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ صوبائی جنرل سکیکرٹری کاشف سعید شیخ نے ایک بیان میں کہاکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کئی بار اضافے اور بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود عوام گیس و بجلی کی نعمت سے محروم ہیں۔ لائن لاسز، کرپشن اور چوری کو روکنے کی بجائے سارا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر ڈال دینا سراسر ظلم ہے۔ یہی عوام دشمن اور سامراجی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والا آئی ایم ایف حکمرانوں کو اپنی کرپشن،مراعات ختم اور شاہانہ اخراجات کم کرکے کفایت شعاری کرنے کا پابند کیوں نہیں بناتا۔آئی ایم ایف کے قرضوں،توانائی بحران اورمہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے اس لیے عوام کو ریلیف معیشت کی بھتری اورمہنگائی کے خاتمے کیلئے مراعات یافتہ طبقے کو دی گئی مفت سہولیات واپس لیکرعام آدمی کا معیارزندگی بھتربنانے کے لیے سنجیدہ اورکرپشن فری اقدامات کئے جائیں۔