او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا


 اسلام آباد(صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ۔ او جی ڈی سی ایل اعلامیہ کے مطابق اس کنویں کی او جی ڈی سی ایل واحد آپریٹر ہے جس کا نور ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں 100فیصد حصہ ہے۔

نور ویسٹ بلاک نمبر 1 کے ڈھانچے کو 2975 میٹر کی گہرائی تک او جی ڈی سی ایل کی اندرون ملک مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا گیا۔ لوئر گورو فارمیشن (A سینڈ) سے 150 پانڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) کے کنویں کے بہا کے دبا پر 32/64چوک کے ذریعے 1.24 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کا تجربہ کیا گیا۔واضح رہے مذکورہ دریافت کو ٹائٹ گیس کے طور پر جانچا جا رہا ہے۔نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں کامیابی او جی ڈی سی ایل کی سٹریٹجک ریسرچ کے اقدامات کے لیے ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔

یہ پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو بڑھانے اور او جی ڈی سی ایل اور ملک دونوں کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس کو بڑھانے کے لیے کمپنی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف کمپنی کے ریسرچ کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ مستقبل کی ترقی کے لیے نئی راہیں بھی کھولے گی۔ او جی ڈی سی ایل نے اپنے ٹائٹ گیس کی تلاش کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے جس سے توانائی کے وسائل کو بڑھانے کے اپنے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔