ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب اور صوبائی ذمہ داران کی نومنتخب امیرحافظ نعیم الرحمن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

کراچی(صباح نیوز)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب اور صوبائی ذمہ داران نے نئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے منتخب ہونے پر ان کے لئے استقامت کی دعائیں دی اور کہا کہ جماعت اسلامی کی جمہوریت مثالی ہے ۔ یہاں امارت کی تبدیلی معمول کی کاروائی ہے ۔  اللہ رب العزت اجتماعی فیصلے میں برکت عطا فرمائے اور  سابقہ امیرسراج الحق کی تمام مساعی قبول فرمائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گواہ ہیں سابق امیر جماعت نے اپنی گراں قدر ذمہ داری کی ادائیگی میں اپنا تن من دھن لگا دیا ۔ اللہ نو منتخب امیر جماعت کی اپنی تائید سے خصوصی مدد فر مائیں وہ صلاحیتیں  حکمتیں ،بصیرت ، قوت فیصلہ اور معاون عطا فرمائے جو اس ذمہ داری کی متقاضی ہیں ۔ اس موقع پر ناظمہ صوبہ نے حافظ نعیم الرحمن کے گھر جاکر ان کی اہلیہ سے ملاقات کی۔