نوشہروفیروز(صباح نیوز)نوشہرو فیروز کے علاقے بھریا سٹی کے قریب 8گھروں کو آگ لگ گئی۔ متاثرین نے کہا ہے کہ رات کو سو ئے ہوئے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھروں کو اپنی پلیٹ میں لے لیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے گھر کا سامان، گندم اور بچیوں کے لئے جمع کیا گیا جہیز بھی جل گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے آگ پر قابوپالیا۔