کراچی( صباح نیوز)مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی اسداللہ بھٹو اور صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کو نیا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دونوں رہنمائوں نے حافظ نعیم الرحمن کی بطور امیر کراچی بین المسالک ہم آہنگی، شہریوں کے بنیادی حقوق کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک میں دینی جماعتوں کی ہم آہنگی،سیاسی استحکام،اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بنیادی کردار اور جماعت اسلامی کو پاکستان کی سیاسی اور دینی جماعتوں میں بہترین مقام دلانے کیلئے جدوجہد کریں گے۔ دریں اثناء اسداللہ بھٹو نے حافظ نعیم الرحمن کو نیا امیر منتخب ہونے پر ٹیلیفون کرکے مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments