وزیراعظم کی نئے ٹیلنٹ کے حصول کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت، پیشہ ور افراد اور تکنیکی ماہرین گورننس کے نظام میں جدت لا کر اسے مزیر مثر بنائیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل کرنے کی ہدایت کر دی، شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت ہے۔شہبازشریف نے نئے ٹیلنٹ کے حصول کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ سول سروس کی استعداد بڑھانے کیلئے پالیسی سطح پر تکنیکی تقاضے پورے کئے جائیںگے