وزیرِ اعظم نے آئندہ پانچ سالوں میں برآمدات دو گنا کرنے کا لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات دو گنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی ۔ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت برآمدی شعبے کی ترقی پر اعلی سطح اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی وزرا جام کمال خان، رانا تنویر حسین، ای-کامرس شعبے کے نامور برآمد کنندہ آنٹرپرونورز بشمول یوٹوپیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جبران نیاز، ذیشان شاہ، سلمان احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو پاکستان میں برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم کو برآمدی شعبے کی سہولت کیلئے سفارشات اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم  نے وزارت تجارت کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور آنٹرپرنیورز سے مشاورت کے بعد ملکی برآمدات کو آئندہ پانچ برس میں دوگنا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کے ہدایت کر دی ہے .

آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات دو گنا کرنے کیلئے وزارت تجارت کو کامیاب آنٹرپرونور اور اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے . ای کامرس شعبے میں برآمد کنددگان، جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بنا کر دنیا بھر میں برآمد کرتے ہیں، کو سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔وزارت تجارت کو Made in Pakistan برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.  انھوں نے ہدایت کی کہ آئی ٹی، گھریو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے. ایسی برآمدات جو عالمی ویلیو چینز کا حصہ ہوں انکی صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے