پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے منظوری دیدی، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے پابندی میں نرمی کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کی ہے۔