سندھ،سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری


کراچی (صباح نیوز)الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

سینیٹ میں سندھ سے 7 جنرل نشستوں پر 11 امیدوار میدان میں ہوں گے۔صوبے میں پیپلز پارٹی کے 6، 4 آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کا 1 امیدوار میدان میں ہو گا۔فیصل واوڈا بطور آزاد امیدوار جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے۔خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

خواتین کی نشستوں پر 3 امیدواروں میں سے 2 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ 1 آزاد امیدوار ہیں۔ٹیکنو کریٹ کے 4 امیدواروں میں سے 2 کا تعلق پیپلز پارٹی سے جبکہ 2 امیداوار آزاد ہیں۔اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجومل اور آزاد امیدوار بھگوان داس میں مقابلہ ہو گا۔