کراچی (صباح نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے یہ حکم ٹرین حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں دیا۔عدالت نے حکم جان لیوہ حادثات ایکٹ 1855 کے تحت دیا۔
یاد رہے کہ ڈھرکی کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس میں تصادم ہوا تھا،اس ٹرین حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے،حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے لئے کراچی کی مقامی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔