گلشن اقبال ٹاؤن کراچی کے ملازمین کی گروپ انشورنس کیلئے بیمہ کار کمپنی سے معاہدہ

کراچی (صباح نیوز)چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ملازمین کے گروپ انشورنس کا سالہا سال پرانا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا  اس سلسلے میں چئیرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد نے گروپ انشورنس کا بیمہ کمپنی سے معاہدہ کرکے اس کا چیک ادا کر دیا ہے اب گلشن اقبال ٹاؤن میں کسی ملازم کا اگر دوران ملازمت انتقال ہو جاتا ہے تو ان کے ورثا کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور گروپ انشورنس کی ملازمین کے ورثا کو گریڈ کے لحاظ سے ادائیگی بیمہ کار کمپنی جلد از جلد کرے گی.چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ گلشن اقبال ٹاؤن کا مستقبل انتہاء تابناک ہے.

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کی انشورنس کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اب دوران ملازمت انتقال کی صورت میں ملازمین کے ورثا در بدر بھٹکنے کے بجائے جلد ازجلد گروپ انشورنس کی مقرر کردہ رقم حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ملازمین کے ایسے مسائل جو فوری حل طلب ہیں انہیں حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ملازمین کا فرض بنتا پے کہ جب ان کی سہولیات کا خیال رکھا جارہا ہے تو وہ  بھی ادارے کو اونچا رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں.اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرئیس ،ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر ودیگر موجود تھے.