خیرپور، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق


خیرپور(صباح نیوز)خیرپور میں ٹامیوالی کے نواحی علاقے گلپور طلبانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور ٹامیوالی جاں بحق ہونے والا شخص جانوروں کیلئے فصلوں میں سبز چارہ کاٹ رہا تھا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 23سالہ محمد لقمان نے نام سے ہوئی ۔