بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواستیں نیپرا میں جمع


لاہور(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

آئندہ مالی سال کے لئے 6سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جس کی سماعت اگلے ماہ 2 اپریل کو ہو گی۔درخواستیں مالی سال-25 2024 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی ہیں۔