حافظ نعیم الرحمن سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ، عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا کی

کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ان کی رہائش گاہ نارتھ ناظم آباد میں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی ، ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ملاقات میں امیر ضلع وسطی سید وجیہہ حسن ، رکن سٹی کونسل قاضی صدرالدین بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن کی پیر کے روز انجیوپلاسٹی کی گئی تھی اور اسٹنٹ ڈالا گیا تھا ، وہ بدھ کو ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے تھے ۔