الخدمت کے تحت عید شاپنگ ،معروف کرکٹر عبد الرزاق کی یتیم بچوں سے ملاقات

کراچی(صباح نیوز)الخدمت کراچی کے” شعبہ آرفن کیئر پروگرام ”کے تحت کراچی کے باہمت یتیم بچوں کی 5 روزہ عید شاپنگ کے چوتھے روز معروف کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم عبدالرزاق نے کراچی کے بڑے سپر اسٹور کا دورہ کیا ۔یتیم بچوں ،ان کی ماؤں اور سرپرستوں سے بات چیت کی ۔

معروف سابق کرکٹر عبد الرزاق نے باہمت بچوں سیبھی ملاقات کی اور ان سے شاپنگ سے متعلق دریافت کیا ۔ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ ایحییٰ حسینی ، چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدر الدین اور ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ثاقب انصاری ، چیئر مین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف بھی موجود تھے۔ اس موقع عبد الرزاق نے کہا کہ الخدمت بڑا کام کر رہی ہے یہ دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے ۔اس کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی ضرورت ہے ۔اگر پورامعاشرہ اس نیک کام میں کردار ادا کرے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔انہوں یتیمی کی زندگی میں ایک فیملی کھٹن حالات کا سامنا کرتی ہے ۔ضروری ہے کہ پورا معاشرہ اس نیک کام میں الخدمت کا ساتھ دے ۔

چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے تحت 2200باہمت یتیم بچوں کو شاپنگ کروائی جا رہی ہے ۔پر بچے کو 6ہزار کا واؤچر دیا گیا ہے جبکہ 500روپے کی عیدی دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچے اپنی ماؤں کے ساتھ پسند کی شاپنگ کر رہے ہیں اور مختلف کالجز اور جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ طالبات کی بڑی تعداد بطور والنٹیرز شاپنگ میں ان بچوں کی رہنما ئی کر رہے ہیں ۔نو علی بیگ نے کہا کہ الخدمت نے یتیم بچوں کو شاپنگ کا موقع فراہم کیا ہے تاکہ یہ بچے عام بچوں کی طرح عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں ۔الخدمت گزشتہ کئی برسوں سے ان یتیم بچوں کو شاپنگ کروارہی ہے اور ہر سال ان بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں الخدمت کی جانب سے  کرکٹر عبد الرزاق کا دوران شاپنگ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔