کراچی (صباح نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں مزید 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہو گئی ۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہے۔