حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا عبد الحفیظ بجارانی کے انتقال پر تعزیت و دعائے مغفرت

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سکریٹری عبد الحفیظ بجارانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،نائب امراء ڈاکٹر اسامہ رضی،برجیس احمد ، راجا عارف سلطان، عبد الوہاب ،ڈاکٹرواسع شاکر، مسلم پرویز ، سیف الدین ایڈوکیٹ ، محمد اسحاق خان ، انجینئر سلیم اظہر، ڈپٹی سکرٹریز راشد قریشی ،عبد الرزاق خان ، یونس بارائی ، عبدا لرحمن فدا،نوید علی بیگ، انجینئر عبد العزیز ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنماؤںنے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی تحریکی و تنظیمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھی جائیں گی۔