کراچی (صباح نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز 600روپے کمی ریکارڈ کی گئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے فی تولہ قیمت میں 600روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد24قیراط تولہ قیمت 2لاکھ26ہزار 900روپے ہوگئی ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھا ئو515 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 94ہزار 530روپے ہوگیا ۔