قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں. ڈاکٹر محمد مشتا ق خان

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہارمضان کی فیوض وبرکات سے مستفید  ہونے کے لیے قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا،رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں دوسروں سے ہمدوری کا جذبہ بڑ ھ جاتاہے،یہ تقوے کے حصول کاذریعہ ہے،جس نے قرآن وسنت کے تعلیمات پر عمل پیراہوکر تقویٰ اختیار کرلیا ا س نے رمضان کے مقاصد پالیے،جس نے معاف کرنا اور غصے کو پی جانا جان لیا وہ تقوے والا بن گیا،جس نے تقویٰ اختیار کیا وہ اللہ کا محبوب بندہ بن گیا،ایسے ہی لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت تیار کررکھی ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے مرکز برما میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انھوں نے کہاکہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں،امت آج جن مسائل کاشکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن سنت سے دوری ہے ،لوگوںکو نے اللہ کو چھوڑ کر اپنی خواہشات کو خد ابنالیا اللہ کے سامنے جھکنے کی بجائے مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں،رمضان مبارک کے چاروںعشرے مبارک ہیں پہلا رحمت کا دوسرا مغفرت کا تیسر ا جہنم سے نجات کا ہے،نامراد ہوگیا وہ فرد جس نے اس ماہ مبارک کو پایا اور اپنی بخشش نہ کرواسکا،افطاری اور رات کے آخری پہراٹھ کر اپنے اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اللہ تعالیٰ سچے دل سے کی ہوئی توبہ کو قبول کرتے ہیں۔