وافر ذخیرہ موجود ہونے کے باوجو ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے،اوگرا


اسلام آباد (صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے ترجمان  عمران غزنوی نے کہا ہے کہ ایل پی جی مالیکیولز کا ملک میں وافر ذخیرہ موجود ہونے کے باوجود ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔

بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے۔عمران غزنوی نے کہا کہ چند بددیانت عناصر مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین تک ایل پی جی کی رسائی مشکل بنا رہے جسکے نتیجے میں زائد قیمت وصول کی جا رہی۔ اوگرا نے مصنوعی قلت کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی آگاہ کر دیا ۔عمران غزنوی نے کہا کہ مقامی حکومتیں صارفین تک مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں پہلے ہی ملک میں مناسب سٹا ک کی موجودگی اور مقرر ہ قیمتوں کے اطلاق کے لئے فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔