لاہورہائیکورٹ نے مری، کہوٹہ میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی لگادی


راولپنڈی(صباح نیوز)  لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی عائد کردی۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس جواد حسن نے سردارتیموراسلم کی درخواست پرسماعت کی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پہاڑوں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے کیا اقدامات کیے؟

۔مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کے پہاڑوں کے تحفظ کے لیے کوئی اتھارٹی کام کررہی ہے؟عدالت   نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔