کراچی(صباح نیوز)ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید 14 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 922 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔