کراچی کے لیاری گینگ وار کے سربراہ کا بیٹا پولیس مقابلے میں ہلاک


 کراچی(صباح نیوز) کراچی کے لیاری گینگ وار کے سربراہ عبدالرحمن ڈکیت کا بیٹا پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقہ جوبلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت لیاری گینگ وار کے ہلاک سربراہ عبدالرحمن ڈکیت کے بیٹے ساربان کے نام سے ہوئی جو رحمن ڈکیت کے بعد گینگ کا جانشین تھا۔

پولیس کے مطابق رحمن ڈکیت لیاری گینگ وار کا سرغنہ اور لیاری میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا تاہم ہلاک ملزم کا ساتھی مقصود کو بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 پستول اور 4 چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔