کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کا بھا بھی1372 روپے اضافے سے ایک لاکھ80 ہزار 913 روپے ہوگیا ۔