جماعت اسلامی سندھ کا صوبہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی وبدامنی پر اظہار تشویش

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ نے صوبہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی وبدامنی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت ڈاکو راج، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کر کے عوام کو امن اور ریلیف فراہم کیا جائے۔ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف اور قیمتوں پر کنٹرول کے لئے نمائشی واعلانات کی بجائے سنجیدہ وعملی اقدامات کئے جائیں۔

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے  ایک بیان میں کہا کہ ماہ صیام رمضان آنے سے قبل ہی ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور مافیا سرگرم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پھلوں،سبزیوں سمیت روزہ مرہ کے اشیائے صرف کی قیمتوں کوپرلگ گئے ہیں۔اس وقت کراچی تا کشمور سندھ بدامنی ولاقانونیت کی لپیٹ میں ہے۔ پولیس وانتظامیہ خاموش تماشائی بن چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حلو نہیں ہیحکومت اپنی رٹ بحال کرے، بالائی سندھ کے اضلاع کشمور کھوٹکی شکارپور سمیت لاڑکانہ وسکھر ڈویژن میں کرائم عروج پر،درجنوں لوگ اغوا اوربدامنی نے عام آدمی کا جینا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ اس لئے حکومت قیام امن اور مہنگائی کے خاتمے سمیت قیمتوں پر کنٹرول کر نے کے سنجیدہ وعملی اورکرپشن فری اقدامات کر کے عام آدمی کو مافیاز سے نجات دلائے۔