اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن ریفرنس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کی سماعت کی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے بیرسٹر عمیر مجید ملک جبکہ نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی حاضری لگائی گئی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔