لاہور:مکان کی چھت گرنے سے  3 افراد شدید زخمی


لاہور(صباح نیوز)لاہور میں خستہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے  ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کہ لاہور کے علاقے میاں میر کالونی میں خستہ حال چھت گر گئی ،گھر میں موجود 3 افراد ٹی آر اور گارڈر کے نیچے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکار اطلاع ملنے پرجائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کچھ روز سے بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، ابتدائی اندازوں کے مطابق گھر کی چھت بارش کے باعث گری۔