اسلام آباد(صباح نیوز)تین ماہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 26 اور سہ ماہی ٹیرف میں 18 فیصد اضافے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف مزید 7.13 روپے بڑھانے کا عندیہ دے کر انڈسٹری میں مزید مایوسی پھیلا دی ہے۔
پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق توانائی بحران کی وجہ سے 50 سپننگ ملز، 10 پروسیسنگ ملز جب کہ سینکڑوں ویونگ یونٹ پہلے ہی بند پڑے ہیں، جو ٹیکسٹائل ملز جزوی چل رہی ہیں موجودہ حالات میں وہ بھی بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔