اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اسلام آباد میں سیاحت کے بارے میں معاون خصوصی اعظم جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 2019 میں سیاحت کے شعبے نے مثال ترقی کی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس نے دوسرے شعبوں کی طرح سیاحت کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہم غیرملکیوں کو آن لائن ویزے سمیت دیگر مراعات کی پیشکش کررہے ہیں۔