اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹڈ کے نیٹ ورک پر سی این جی اسٹیشنوں پرصارفین کیلئے قدرتی گیس کی قیمت میں فرق ہونے کے سبب سی این جی کی قیمتوں میں مختلف شہروں میں نمایاں برقرار ہے پنجاب میں سی این جی اسٹیشنوں پر سی این جی کی اوسط قیمت158.22روپے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا ، بلوچستان کوئٹہ میں اوسط 304.71روپے فی کلو گرام ہو گئی
پاکستان شماریات بیورو کی تازہ ترین تفصیلات کے مطابق بنوں میں سی این جی کی قیمت سب سے زیادہ329.90روپے،پشاور میں 319.90روپے،کراچی میں 312.20روپے،سکھر میں 300روپے، لاڑکانہ میں 295روپے فی کلو گرام، حیدر آباد میں 298.74روپے کوئٹہ میں 280روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 252روپے،راولپنڈی میں 211.64روپے،گوجرانوالہ میں 142.99روپے، سیالکوٹ میں 146.90روپے،لاہور میں 138روپے، فیصل آباد میں 141.99روپے، سرگودھا میں 145.99روپے،ملتان میں 139.90روپے،بہاولپور میں 138.60روپے فی کلو گرام تک جا پہنچی ہے