اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات کے سبب ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو منتخب عوامی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے سبب معطل ہونے کے باوجود لاہور میں سیمنٹ کی قیمت1300روپے فی بیگ کی نفسیاتی حد کو چھو گئی ہے
پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے ملک کے17شہروں میں سیمنٹ کی قیمت کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق50کلو گرام سیمنٹ کے بیگ کی اسلام آباد میں قیمت1243روپے،راولپنڈی میں 1226روپے،گوجرانوالہ میں 1270روپے،سیالکوٹ میں 1267روپے،لاہور میں 1300روپے، فیصل آباد میں 1260روپے، سرگودھا میں 1250روپے، ملتان میں 1261روپے، بہاولپور میں 1280روپے، کراچی میں 1172روپے،حیدر آباد میں 1180روپے، سکھر میں 1250روپے، پشاور میں 1247روپے،بنوں میں 1200روپے، کوئٹہ میں 1205روپے، اور خضدار میں 1197روپے فی بیگ تک جا پہنچی ہے