لاہور(صباح نیوز)پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکائونٹ ڈی ڈی پی آر آفیشل کے نام سے موجود ہے۔ نامعلوم ہیکرز نے پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گذارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔
پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ DDPROfficial ہیک کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔ pic.twitter.com/9DbiqsFR4n
— Punjab Police (Updates) (@PunjabPoliceCPO) January 21, 2022
اکاؤنٹ کی بحال کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت لی جا رہی ہے۔