ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیز ٹیک اوور ریگولیشنز 2017 میں ترامیم کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لسٹڈ کمپنیز(ووٹنگ شیئرز اور ٹیک اوور)  ریگولیشنز، 2017  میں ترامیم متعارف کروا دی ہیں  ۔ ترامیم کا نوٹیفیکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔  یہ ترامیم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ، متعارف کروئی گئیں ہیں ۔ ریگولیشنز میں کسی  بھی کمپنی کے حصول کنندہ کے لیے لازمی  قرار دیا گیا ہے کہ وہ  متعین طریق کار  کے مطابق طے شدہ قیمت پر کمپنی کے اقلیتی شئیرز ہولڈرز کو حصص کی عوامی پیشکش کرے۔  پبلک آفر کا مقصد اقلیتی شیئر ہولڈرز کو کمپنی سے باہر نکلنے کا مناسب موقع فراہم کرنا ہے ۔   اس سے پہلے  2022 میں کی گئی ایک  ترمیم کے ذریعے،

ایکوائرر کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ عوامی پیشکش میں حصہ لینے والے اقلیتی حصص یافتگان کو ادائیگی کے طور پر نقد یا سیکیورٹیز پیش کی جائیں ۔ اس ترمیم کے ذریعے کمپنی کے ایکوائرر کو  کی گئی لچک سے یہ خطرہ پیدا ہوا کہ ایکوائرر  شئیر ہولڈر کو ایسی سیکیورٹیز پیش کر سکتا ہے جو کہ نقد  کا بہترین متبادل نہ ہوں ۔   ریگولیشنز  میں ٹارگٹ کمپنی کے اقلیتی شیئر ہولڈرز کو ایکوائرر کی طرف سے پیش کی جانے والی قیمت کا تعین کرنے کے لیے مختلف طریقے تجویز کئے گئے ہیں۔   ترمیم شدہ ضوابط میں وضاحت اور مستقل مزاجی کے لیے مختلف اصطلاحات کی بہتر تشریح بھی شامل کی گئیں ہیں۔ توقع ہے کہ ان ترامیم سے کمپنیوں کے اقلیتی شیئر ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ حاصل ہو گا۔