اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں اشیا، وفاقی خدمات اور چاروں صوبائی خدمات کیلئے ایک ہی مشترکہ سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم متعارف کروا دیا ہے اور اسے آن لائن فائل کرنے کیلئے وفاق اور صوبوں کیلئے سنگل پورٹل بھی متعارف کروا دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرکی موبائل فون کمپنیوں، ٹیلی کمیونیکیشن سروسسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ماہماہ جنوری2024میں فراہم کی گئیں ٹیلی کام خدمات کا پہلا گوشوارہ فروری2024میں داخل کروانے کی دعوت دیدی ہی جمعرات کو جاری کئے گئے اعلامیہ میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کرنے میں آسانیاں لانے اور کاروباری کرنے اور ٹیکس اتھارٹیزکی شرائط پوری کرنے کی لاگت کو کم سے کم کرنے کیلئے ایف بی آر مختلف اصلاحات متعارف کروا رہا ہے ایف بی آر نے اس ضمن میں چاروں صوبوں کی مشاورت سے سنگل سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم اور سنگل سیلز ٹیکس پورٹل کو متعارف کروا دیا ہے جس کے سبب ٹیکس گزاروں کی لاگت میں کمی، وقت میں کمی اور لاگت میں کمی ممکن ہو سکے گی اور ایک ہی پورٹل پر یہ وفاقی اور صوبائی گوشوار داخل کروائے جانے کے سبب وفاقی اور صوبائی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ جیسے مسائل حل ہو سکیں گے اس سہولت سے ملک میں سیلز ٹیکس کے نظام میں آنے کی صوصلہ افزائی ہو سکے گی اور کئی کئی گوشوارے داخل کروانے کی زحمت سے بچا جاسکے گیپہلے مرحلے میں میسرز سی ایم پاک لمیٹڈ، میسرز پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ، میسرز پاک ٹیلیکام موبائل لمیٹڈ، میسرز ٹیلی نار پاکستان پرایٹ لمیٹڈ، میسرز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کو اس سنگل سیلز ٹیکس گوشوارے کو وفاقہ اور سوبائی حکومتوں کیلئے داخل کروانے کی سہولت دی گئی ہے اور انہیں یہ پہلا سیلز ٹیکس گوشوارہ فروری میں داخل کروانے کی ہدایت کی گئی ہیایف بی آر نے کہا ہے کہ اس پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں ہر سیکٹر کیلئے سنگل پورٹل پر وفاقی اورصوبائی سیلز ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی سہولت دی جائے گی۔۔
Load/Hide Comments