اسلام آباد(صبا ح نیوز) پیٹرولیم کانفرنس 2024وزارت توانائی کے زیر اہتمام پیٹرولیم کانفرنس 2024 کا انعقاد کل (منگل کو) ہو گاپیٹرولیم کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی ،کانفرنس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مہمان خصوصی شرکت کریں گے ،کانفرنس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلی بھی شریک ہوں گے ،
کانفرنس میں بین الاقوامی مندوبین، حکومتی نمائندے، پالیسی ساز اور ریگولیٹرز شرکت کریں گے ،پاکستان 85 فیصد تیل اور 25 فیصد گیس ایل این جی کی صورت میں درآمد کرتا ہے ،ملک کے اندر سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کانفرنس میں ایکسپلوریشن کے مواقع پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ پیٹرولیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں کے لیے دو ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔