اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے بھائی مرحوم سالار خان سنجرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی اسلام آباد میں واقع چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے چیئرمین سینیٹ سے تعزیت کا اظہار کیا۔قطری سفیر نے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم سالار خان سنجرانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
قطری سفیر نے کہا کہ جوان بھائی کا انتقال خاندان کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے کچھ وقت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ساتھ گزارا۔