اسلام آباد(صباح نیوز) عالمی مالیاتی اداروں، کمرشل بینکوں اور دوست ممالک نے پاکستان کے ذمے اس سال واجب الادا قرض میں سے9.2ارب ڈالر کی واپسی کیلئے پاکستان کومزید مہلت دینے(ڈیٹ ریلیف)کی یقین دہانی کروا دی ہے پاکستان اور ان اداروں نے پاکستان کو اس صورتحال میں فراہم کئے جا رہے اس ریلیف کے بارے میں آئی ایم ایف کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے جس میں فنڈ کی مینجمنٹ کو بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں، کمرشل بینکوں اور دوست ممالک نے پاکستان کے ذمے واجب الادا7ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اب یہ قرض موجودہ مالی سا کے بجائے نئے طے پانے والے ڈیٹ کی ری شیدولنگ کے معاہدوں کے تحت آئندہ سالوں میں ادا کرنا ہوگا جس کیلئے ان اداروں اور دوست ممالک کے ساتھ شرائط طے کی جا رہی ہیں
پاکستان نے رواں مالی سال اس سال چین کے کمرشل بینکوں کو1ارب دالر کا کمرشل قرض واپس کرنا ہے اور اس قرض کی واپسی کے ساتھ ہی چین کا وہ کمرشل بینک اس قرض کو مذید ایک سال یا اس سے زائد مدت کیلئے پاکستان کو واپس کر دے گا جس کیلئے پاکستان اور چین کے اس کمرشل بینک کے درمیان ری فنانسنگ کا نیا معاہدہ کیا جائے گااس کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے ساتھ قرض کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کے سبب اس سال پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں سود اور اصل کی مد میں کم از کم 1.2ارب ڈالر کا اضافی ریلیف بی دستیاب ہوگا ۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے قرض کی70کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری کے بعد دوطرفہ قرج خواہ جن میں دوست ممالک بھی شامل ہین پاکستان کو زر مبادلہ کے زخائیر بڑھانے اور دیگر مقاصد کیلئے فراہم کئے گئے قرض کو برقرار رکھنے اور فوری واپسی کا مطالبہ نہ کرنے پر رضامند ہیں۔