کوہستان (صباح نیوز)کوہستان کے علما کے ایک گروپ نے خواتین امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم چلانے کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی قرار دے دیا۔
مدرسے کے سربراہ مفتی گل شہزادہ نے ضلع بالائی کوہستان کے علاقے کندیا میں علما کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ خواتین کا گھر گھر جا کر ووٹ مانگنا شریعت کے خلاف ہے۔خواتین کی انتخابی مہم کے خلاف فتوی 30 مجاز مذہبی سکالرز نے جاری کیا۔اجلاس کے شرکا نے مفتی گل شہزادہ کے اس فتوے کی تائید کی۔اجلاس میں کوہستان کے علاقے سے تقریبا 400 علما بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ کوہستان میں پہلی بار تین خواتین انتخابی میدان میں اتری ہیں، جن میں سے دو پی ٹی آئی کی اور ایک آزاد امیدوار ہے۔خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 31 سے پی ٹی آئی امیدوار تہمینہ فہیم، پی کے 33 کولائی پالس سے پی ٹی آئی امیدوار مومنہ باسط اور آزاد امیدوار سنایا سبیل الیکشن لڑ رہی ہیں۔