براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پرعملدرآمدسے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پر عملدآمد کے حوالہ سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

درخواست جیورسٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ عظمت سعید کمیشن نے براڈشیٹ کے ذمہ داروں کو تعین کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ حکومت نے تو اپنا کام کردیا اب آپ کیاچاہتے ہیں۔

اس پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ قومی خزانے سے براڈشیٹ کو ادائیگی کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

براڈشیٹ کمیشن کی سفارشات پر کاروائی کی درخواست مسترد

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے براڈشیٹ کمیشن کی سفارشات پر کاروائی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ پر وفاقی حکومت بھی کاروائی کرنے کی پابند نہیں۔ درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پر عملدآمد کے حوالہ سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

درخواست جیورسٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عظمت سعید کمیشن نے براڈشیٹ کے ذمہ داروں کو تعین کیا لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو اپنا کام کردیا اب آپ کیاچاہتے ہیں۔

اس پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ قومی خزانے سے براڈشیٹ کو ادائیگی کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کر لیا  جو بعد میں سنا دیا گیا اور درخواست مسترد کردی گئی ۔