پاکستان میں صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کا آغاز ہو گیا. مشنری کی درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کا آغاز ہو گیا ہے صنعتی مشنری اور آلات کی درآمدات جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 3ارب23کروڑ ڈالر تھیں سے بڑھکر موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران 3ارب 60کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہیں اور ان صنعتی مشنری کی درآمدات میں 11.45فیصد کا اضافہ ہوا ہے پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کی گیں تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات میں اضافہ کیلئے ٹیلیکام مشنری اور آلات کی درآمدات 56کروڑ57لاکھ ڈالر سے بڑھکر1ارب1کرور ڈالر ہو ئی ہیں اور اس مشنری کی درآمدات میں 78.64فیصد کا اضافہ ہوا ہے الیکٹریکل مشنری اور آلات کی درآمدات 85کروڑ89لاکھ ڈالر سے بڑھکر 1 ارب 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک آ گئی ہیں اور ان درآمدات میں 32.33فیصد کا اضافہ ہوا ہیموبائل فون کمپنیوں کی جانب سے ملک میں درآمد کئے گئے

موبائل فون کی درآمدات36کروڑ28لاکھ ڈالر سے بڑھکر79کروڑ26لاکھ ڈالر تک آ گئی ہیں اور ان کی درآمدات میں 118.45فیصد کا اضافہ ہوا ہیزرعی مشنری کی درآمدات 2کروڑ14لاکھ ڈالر سے بڑھکر3کروڑ66لاکھ ڈالر تک آ گئی ہیں اور ان درآمدات میں 70.42فیصد کا اضافہ ہوا ہیپاکستان میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کی توسیع کیلئے مشنری اور آلات کی درآمدات23کروڑ88لاکھ ڈالر سے کم ہوکر6کروڑ88لاکھ ڈالر تک آ گئی ہیں اور ان درآمدات میں 71.17فیصد کی کمی واقع ہوئی ہیبجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے بجلی پیدا کرنے والی مشنری کی درآمدات29کروڑ23لاکھ ڈالر سے کم ہوکر20کروڑ95لاکھ ڈالر تک آ گئی ہیں اور ان میں 28.32فیصد کی کمی واقع ہوئی ہےآفس مشنری اور آلات کی درآمدات16کروڑ67لاکھ ڈالر سے بڑھکر24کروڑ40لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہیں اور اس مشنری اور آلات کی درآمدات میں 46.33فیصد کا اضافہ ہوا ہے